دہلیسوشیل میڈیا

بی بی سی ڈاکیومنٹری‘ مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کا موقف سنے بغیر عبوری ہدایت نہیں دے سکتی۔ بنچ نے اس معاملہ میں نوٹس جاری کی۔ وکیل ایم ایل شرما کی درخواست میں کہا گیا کہ گجرات فسادات سے متعلق دستاویزی فلم کو سچائی کے ڈر سے آئی ٹی ایکٹ 2021 رول 106کے تحت ممنوع قراردیا گیا ہے۔

نئی دہلی: گجرات فسادات (2002) سے متعلق بی بی سی سیریز پر مرکز کے امتناع کو چیلنج کرتی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن نوٹس جاری کی۔ اس نے عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا لیکن مرکز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فیصلہ کا سارا اصل ریکارڈ اس کے سامنے رکھے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
الیکشن کمشنرس کے تقرر پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف

 اس نے اگلی تاریخ سماعت اپریل میں مقرر کی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ وہ اگلی تاریخ ِ سماعت پر ریکارڈ ضرور پیش کرے۔

سپریم کورٹ صحافی این رام‘ وکیل پرشانت بھوشن‘ ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہواموئترا اور وکیل ایم ایل شرما کی داخل کردہ درخواستوں کی سماعت کررہی تھی۔

سینئر وکیل سی یو سنگھ نے این رام اور دیگر کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ یہ وہ کیس ہے جس میں مرکز نے دستاویزی فلم کی اسکریننگ روکنے کے لئے آئی ٹی رولس کے تحت ایمرجنسی اختیارات کا استعمال کیا۔

 بنچ نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ ابتدا میں ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟ سی یو سنگھ نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے آئی ٹی رولس کو چیلنج کرتی ہائی کورٹ میں زیرالتوا درخواستیں خود کو منتقل کرالیں۔

انہوں نے بنچ سے گزارش کی کہ اس معاملہ میں عبوری راحت دی جائے۔ بنچ نے کہا کہ وہ فی الحال اس پہلو پر غور نہیں کررہی ہے۔ اس نے زبانی کہا کہ لوگ بی بی سی سیریز دیکھ پارہے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس تک رسائی ممکن ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کا موقف سنے بغیر عبوری ہدایت نہیں دے سکتی۔ بنچ نے اس معاملہ میں نوٹس جاری کی۔ وکیل ایم ایل شرما کی درخواست میں کہا گیا کہ گجرات فسادات سے متعلق دستاویزی فلم کو سچائی کے ڈر سے آئی ٹی ایکٹ 2021 رول 106کے تحت ممنوع قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے گزارش کی کہ 21 جنوری کے احکام کو رد کرنے کی ہدایت دی جائے اور اسے غیردستوری قراردیا جائے۔ بی بی سیریز ”انڈیا:دی مودی کوئسچن“ سوشل میڈیا اور آن لائن چیانلس پر ممنوع ہے لیکن ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپس میں بعض طلبا اس کی  اسکریننگ کرچکے ہیں۔