تلنگانہ میں ہولی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

حیدرآباد: ہولی جسے رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، حیدرآباد اور ریاست کے مختلف مقامات پر جمعہ کے روز روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام نے جن میں تمام عمر کے بچے اور خواتین بھی شا مل ہیں، ہولی تقاریب میں شرکت کی۔

رقص کیا اور گیت گائے گئے اور ایک دوسرے پر گلال پھینکا، رہائشی کالونیوں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا جہاں مختلف علاقوں کے عوام نے روایتی انداز میں ہولی تہوار منایا۔

نوجوانوں کو جو گاڑیوں پر سوار تھے، گلی کوچوں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ عوام نے ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے سی آر نے ایک دن قبل ریاست کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی تھی۔

Back to top button