تلنگانہ

بھوک ہڑتال کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے شرمیلا کا فیصلہ

ریاست کے بیروزگاروں کو درپیش مسائل پر شہر کے اندرا پارک پر ایک روزہ بھوک ہڑتال احتجاج منظم کرنے کی اجازت دینے سے سٹی پولیس کے انکار کے بعد وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے تلنگانہ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کافیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: ریاست کے بیروزگاروں کو درپیش مسائل پر شہر کے اندرا پارک پر ایک روزہ بھوک ہڑتال احتجاج منظم کرنے کی اجازت دینے سے سٹی پولیس کے انکار کے بعد وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے تلنگانہ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
کے سی آر کو چیف منسٹر بننے سے روکنے ہر ممکن مساعی: شرمیلا
ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ لابرئیرین کے تقررات

تلنگانہ اسٹوڈنٹس ایکشن فار ویکن سیز اینڈ ایمپلائمنٹ (ٹی سیو) کے بیانر تلے یہ احتجاج منظم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ٹی سیو نامی پلاٹ فارم کو وائی ایس آر تلنگانہ کی سربراہ ایس شرمیلا نے متعارف کرایا ہے۔

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے چیف منسٹر کے سی آر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹے وعدوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں سے امرانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔

حکومت کے دباؤ میں سٹی پولیس نے ٹی سیو کو بھوک ہڑتال پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کا آج اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان گٹو رامچندر راؤ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک مشترکہ پلاٹ فارم کے طور پر ٹی سیو تشکیل دیاگیا۔ اس پلاٹ فارم کے تحت اندرا پارک پر ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

بھوک ہڑتال کی اجازت کے لیے پولیس میں درخواست داخل کی گئی مگر سٹی پولیس نے درخواست مسترد کردیا جس کے بعد ہم نے عدالت العالیہ سے رجوع ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دیکشاکو 39 سماجی تنظیموں کی تائید حاصل ہے۔