تلنگانہ کی ایک کمپنی میں دھماکہ،ایک مزدورہلاک،تین زخمی

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔پولیس نے اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں میناکشی اسملٹراینڈ رولرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں ہوئے دھماکہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیااور دیگر تین شدیدطورپر زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سنگاریڈی ضلع کے جِنارم منڈل کے آئی ڈی ایل بولارم میں قائم کمپنی میں ہوئے اس دھماکہ میں 30سالہ مزدورہیمنت ہلاک ہوگیا۔ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ میں زخمی دیگر تین مزدوروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔پولیس نے اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button