تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف

ضلع کے کوتہ گوڑم سادھی ریڈی پلی کے منڈل پریشد رکن کے شوہر لنگنا اور اس کے بھائی رامو نے بتایا کہ انہوں نے رات کے وقت نرسم پیٹ سے کوتہ گوڑم جاتے ہوئے پاکالا تالاب چیک پوسٹ کے قریب ایک شیر دیکھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے جنگلات کے قریب کے علاقوں میں اس شیر کی اطلاع پر مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

دو افراد نے پاکالا تالاب کے قریب شیر کو دیکھا اور بائیک کو سڑک پر چھوڑ کر فرارہوگئے۔

ضلع کے کوتہ گوڑم سادھی ریڈی پلی کے منڈل پریشد رکن کے شوہر لنگنا اور اس کے بھائی رامو نے بتایا کہ انہوں نے رات کے وقت نرسم پیٹ سے کوتہ گوڑم جاتے ہوئے پاکالا تالاب چیک پوسٹ کے قریب ایک شیر دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ یہ شیر،پاکالاتالاب سے پانی پینے کے بعد سڑک پر آرہا تھا۔

اس شیر کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئے اور اسی خوف کے عالم میں انہوں نے اپنی بائیک وہیں سڑک پر چھوڑدی اور فرار ہوگئے۔

اس واقعہ کی اطلاع پر رکن قانون ساز کونسل پی سرینواس ریڈی اور نرسم پیٹ کے ایم ایل اے سدرشن ریڈی نے فون پر منڈل پریشد رکن کے شوہر سے بات کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button