حیدرآباد

بنگال میں انتخابی تشدد، مسلمان قربانی کا بکرا : اسد اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز دعوی کیا کہ مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے تشدد میں بے قصور مسلمان قربانی کا بکرا بن گئے۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز دعوی کیا کہ مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے تشدد میں بے قصور مسلمان قربانی کا بکرا بن گئے۔

متعلقہ خبریں
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
اکبرالدین اویسی مجلس کے فلورلیڈر مقرر
یونیفام سیول کوڈ کی نہیں ملازمتوں کی ضرورت:اویسی

یہ موقع پرست سیکولرازم کے زہریلے پھل ہیں۔ بی جے پی۔ ٹی ایم سی‘ سیاسی اجارہ داری کے لیے لڑرہے ہیں۔ اس میں بے قصور‘معصوم مسلمان بلی کا بکرا بن رہے ہیں۔

انتخابات کے روز تشدد میں 15 مسلمانوں کی ہلاکت کی خبر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

مغربی بنگال اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے بیالٹ باکسس میں الٹ پھیر اور پر تشدد واقعات کے درمیان 19 اضلاع کے 700 مراکز رائے دہی پر مکرر پولنگ کا حکم دیاہے۔ اتوار کی شب کل ٹلی پولیس اسٹیشن حدود میں مغربی گبتلا میں ایک پولنگ بوتھ کے قریب ابو سالم خان مردہ پایاگیا۔

اس کے سرپر شدید زخم کے نشان تھے۔وہ اس علاقہ کا ٹی ایم سی لیڈر بتایا گیاہے۔ ضلع بسنتی ایریا میں اظہر لشکر بھی زحمی ہوگیا تاہم وہ کولکتہ ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی۔

پولنگ بوتھ کے باہر ٹی ایم سی و رکر مطیع الرحمن کو چاقو گھونپاگیا۔ ٹی ایم سی نے الزام عائد کیا کہ بیالٹ باکس میں الٹ پھیر کو روکنے پر کانگریس ورکر نے رحمن پر حملہ کردیا۔

تاہم کانگریس نے ان الزامات کی تردید کی۔ مالدا میڈیکل کالج ہاسپٹل لے جانے کے دوران رحمن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر پر یہ بات بتائی۔