تلنگانہ کے ضلع میدک میں چاقو سے حملہ کرکے ایک نوجوان کا قتل

پولیس کی بھاری تعداد کو علاقہ میں تعینات کردیاگیا تاکہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رامائم پیٹ کے ایریااسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: آنکھوں پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک نوجوان کا قتل کردیاگیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع میدک کے دھرمارام گاوں میں پیش آئی۔مقتول کی شناخت نندو کے طورپرکی گئی ہے جس کی آنکھوں پر چاقو سے بڑی ہی بے دردی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کیاگیا۔اس کے ارکان خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ایک کے قریبی ساتھی نے اس کا قتل کیا ہے۔

اس واردات کے سبب دھرمارام گاوں میں کشیدگی دیکھی گئی۔پولیس کی بھاری تعداد کو علاقہ میں تعینات کردیاگیا تاکہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رامائم پیٹ کے ایریااسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

تبصرہ کریں

Back to top button