تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کا سائنس پارک،طلبہ کی توجہ کا مرکز

اس میں واٹرفاؤنٹین بھی انوکھے انداز کا بنایاگیا ہے۔ اس پارک میں بچوں کیلئے خصوصی جھولے بھی بنائے گئے ہیں۔ان میں جہاز نما جھولا بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

حیدرآباد: عموماً پارکس میں کئی طرح کے پھولوں والے پودے درخت اور کئی طرح کے واکنگ ٹریکس بھی ہوتے ہیں تاہم تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کا سائنس پارک کافی خصوصی بن گیا ہے اور عوام اس کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

اس میں طرح طرح کی سائنسی چیزیں بنائی گئی ہیں جن کے ذریعہ بچوں کو اس پارک کی طرف راغب کیاجارہا ہے۔اس میں واٹرفاؤنٹین بھی انوکھے انداز کا بنایاگیا ہے۔ اس پارک میں بچوں کیلئے خصوصی جھولے بھی بنائے گئے ہیں۔ان میں جہاز نما جھولا بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

ساتھ ہی پارک کی یہ خاص بات ہے کہ اس کی دیواروں پر سائنس کے فارمولے بھی بنائے گئے ہیں جس کے ذریعہ بچوں کو سائنس کے بارے میں سیکھنے میں مدد مل رہی ہے۔دیوار پر لکھاگیا ہے کہ کیمسٹری ایک فن ہے۔

کھیلتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کرنے والے بچوں نے اس پارک پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس پارک کو آکر ان کو کافی خوشی ہورہی ہے کیونکہ اس پارک میں تمام چیزیں سائنسی ہیں۔

اس میں کئی فارمولے بھی ہیں۔ بچوں کے لئے شطرنج کا کھیل اور جھولے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ بالغوں کو ورزش کی سہولت پہنچانے کے لئے اوپن جم بھی بنایاگیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button