مشرق وسطیٰ

عراق کے اربیل میں ایرانی میزائل حملے میں 4 لوگوں کی موت

عراق کے اربیل میں ایرانی میزائل حملے میں 4 لوگوں کی موتبغداد، 16 جنوری (یو این آئی) عراق کے نیم خودمختار علاقہ کردستان کے دارالحکومت اربیل شہر پر ایران کے پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

بغداد: عراق کے اربیل میں ایرانی میزائل حملے میں 4 لوگوں کی موتبغداد، 16 جنوری (یو این آئی) عراق کے نیم خودمختار علاقہ کردستان کے دارالحکومت اربیل شہر پر ایران کے پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

کردستان علاقائی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ پیرکے روز IRGC نے اربیل میں "آبادی والے شہری علاقوں” پر بیلسٹک میزائل داغے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بمباری میں چار شہریوں کی موت ہوئی اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اربیل کبھی بھی کسی فریق کے لیے خطرے کا باعث نہیں بنا ہے، جو ایک مستحکم خطہ ہے۔ بیان میں میزائل حملے کو (کرد) علاقے اور عراق کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔”

بیان میں وفاقی حکومت اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے حملوں پر خاموش نہ رہیں۔

قبل ازیں، ایک مقامی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اربیل کے شمالی علاقے میں زیر تعمیر امریکی قونصل خانے کے نزدیک آدھی رات کو چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دریں اثناء، ایرانی پاسداران انقلاب نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے علاقے میں "جاسوس کے ہیڈکوارٹر” پر میزائل حملے کیے، سرکاری IRNA نیوز ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔