تلنگانہ کے ضلع نرمل میں تیندوے کی ہلچل

کئی افراد اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ ماضی میں ویراویلی دیہات میں تیندوے نے انسانی آبادی میں گھس کر انسانوں پر حملہ کردیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے دلاورپورمنڈل کے جنگلاتی علاقہ کے قریب تیندوے نے ہلچل مچادی۔مقامی افراد مویشیوں کو چروانے کے لئے اس علاقہ میں گئے تھے جہاں ان کو ایک بڑے پہاڑ پر یہ تیندوا نظرآیا۔اسی دوران ایک شخص نے اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی جس میں دکھایاگیا ہے کہ یہ تیندواپہاڑپر بیٹھا ہوا ہے۔

جلد ہی یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کے بعد مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔کئی افراد اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ ماضی میں ویراویلی دیہات میں تیندوے نے انسانی آبادی میں گھس کر انسانوں پر حملہ کردیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button