جرائم و حادثات

نابالغ لڑکوں نے لاپرواہی سے کار چلاتے ہوئے دوسری کار کو ٹکر دے دی

مہدی پٹنم سے شمس آبادایرپورٹ کو جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔یہ نابالغ لڑکے شمس آبادایرپورٹ آنے والے شخص کو لینے کے لئے ایرپورٹ کی سمت جارہے تھے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں پی وی این آروے پر نابالغ لڑکوں نے لاپرواہی سے کار چلاتے ہوئے دوسری کار کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں نابالغ لڑکے معمولی زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتا ہے کہ تیزرفتاری کے سبب کارچلانے والے نے ایک نابالغ نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار پلر نمبر198کے قریب ڈیوائیڈر اور پھر دوسری کار سے ٹکراگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دو نابالغ لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔

مہدی پٹنم سے شمس آبادایرپورٹ کو جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔یہ نابالغ لڑکے شمس آبادایرپورٹ آنے والے شخص کو لینے کے لئے ایرپورٹ کی سمت جارہے تھے۔