تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش، دھان کی فصل خراب ہوگئی

بارش کے نتیجہ میں بعض فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ کسانوں نے اس اچانک بے موسم بارش پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ وقارآباد ضلع کے کوٹے پلی میں 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

حیدرآباد:  تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ وقارآباد ضلع کے کوڑنگل ٹاون میں کل تقریبا ایک گھنٹہ مسلسل بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی درخت اکھڑگئے اورراستوں پر پانی جمع ہوگیا۔ گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔

بارش کے نتیجہ میں بعض فصلوں کو بھی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ کسانوں نے اس اچانک بے موسم بارش پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ وقارآباد ضلع کے کوٹے پلی میں 10 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔

نظام آباد، نارائن پیٹ، محبوب نگر، کھمم، سوریا پیٹ اور میڑچل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس اچانک بے موسم بارش کے سبب ناگرکرنول ضلع کی زرعی منڈی میں دھان گیلی ہوگئی۔ کسانوں نے شکایت کی کہ دھان تقریباً 5 دن سے رکھی ہوئی تھی۔

سدی پیٹ اور کاماریڈی کے کئی کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے انہیں شدید نقصان ہواہے۔

میدک ضلع کے پرگتی دھرمارم علاقہ کے کسانوں نے بھی فکرمندی کا اظہار کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ خریداری مراکز کے قریب دھان کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ لاریوں سے دھان نہ اتارنے پر کسانوں نے ناراضگی کااظہار کیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل بھی ریاست میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button