تلنگانہ گرین مین رامیا سڑک حادثہ میں زخمی

مقامی افراد نے فوری انہیں ہاسپٹل منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق رامیا کے پیر میں فریکچر آگیا اور سرپر زخم بھی آئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار نے فون پر ڈاکٹروں سے رامیا کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ گرین مین کے نام سے مشہورداری پلی رامیا، جنہوں نے بتایا جاتا ہے کہ ایک کروڑ درخت لگائے ہیں، ضلع کھمم میں آج ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ 85 سالہ رامیا جنہیں پدما شری ایوارڈ بھی دیا گیا ہے، اس وقت اپنی بائک سے گرپڑے جبکہ وہ پودوں کو پانی دینے کیلئے سڑک عبور کررہے تھے۔

مقامی افراد نے فوری انہیں ہاسپٹل منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق رامیا کے پیر میں فریکچر آگیا اور سرپر زخم بھی آئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار نے فون پر ڈاکٹروں سے رامیا کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 انہوں نے ڈاکٹروں کو چیٹو(ٹری، درخت) کے نام سے مشہور رامیا کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی، وہ فاریسٹر (وناجیوی) کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ان کی مساعی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے2017 میں ڈی رامیا کو ملک کا چوتھا اعلیٰ ترین سیول ایوارڈ پدما شری عطا کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ5دہائیوں کے دوران انہوں نے ایک کروڑ پودے لگائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button