حیدرآباد

حیدرآباد کے فیور اسپتال میں منکی پوکس وارڈ

اگر نتائج کے بارے میں شکوک ہیں تو نمونے دوبارہ پونے بھیجے جائیں گے۔ فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے شنکر نے کہا کہ بیماری کی تشخیص ہونے پر اس وارڈ میں خصوصی علاج فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد:  ملک میں منکی پاکس کے معاملات کے پیش نظر حکومت چوکس ہوگئی ہے۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر نلہ کنٹہ کے فیوراسپتال میں 36 بستروں پر مشتمل منکی پاکس وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد جن میں منکی پوکس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں انہیں براہ راست ایئرپورٹ سے یہاں لایا جائے گا۔

 مشتبہ شخص کے خون، پیشاب اور گلے سے پانچ قسم کے نمونے اکٹھے کرکے گاندھی اسپتال بھیجے جائیں گے۔ اگر نتائج کے بارے میں شکوک ہیں تو نمونے دوبارہ پونے بھیجے جائیں گے۔ فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے شنکر نے کہا کہ بیماری کی تشخیص ہونے پر اس وارڈ میں خصوصی علاج فراہم کیا جائے گا۔