”تم سلامت رہو قیامت تک“ مودی کی طویل عمر کیلئے چنی کی نیک تمنائیں

چنی نے وزیراعظم تک یہ پیام پہنچانے کیلئے کووڈ۔19 کی صورتحال پر مودی کی چیف منسٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے موقع کا استعمال کیا۔

نئی دہلی: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے وزیراعظم نریندرمودی کے حالیہ دورہ پنجاب کے موقع پر ان کی سیکورٹی میں کوتاہی پر ان سے اظہار تاسف کیا اور ان کی طویل زندگی کی تمنا ظاہر کرنے کیلئے ایک شعر پڑھا۔

چنی نے وزیراعظم تک یہ پیام پہنچانے کیلئے کووڈ۔19 کی صورتحال پر مودی کی چیف منسٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے موقع کا استعمال کیا۔

چنی نے مودی سے کہا کہ ان کے دورہ پنجاب کے موقع پر جو بھی ہوا انہیں اس پر افسوس ہے۔ وزیراعظم ان کیلئے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے مودی کی طویل عمر کی تمنا ظاہر کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا ”تم سلامت رہو قیامت تک اور خدا کرے کہ قیامت کبھی نہ ہو“۔ 5 جنوری کو پیش آئے واقعہ کے بعد یہ چنی کی وزیراعظم کے ساتھ پہلی بات چیت تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button