تیستا ستلواد کو رہا کیا جائے، جے این یو ٹیچر اسوسی ایشن کا مطالبہ

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن (جے این یو ٹی اے) نے کارکن تیستاستلواد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گجرات اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ نے گجرات 2002 فسادات کیس میں مبینہ طور پر فرضی ثبوت داخِل کرنے پر گرفتار کیاتھا۔

نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن (جے این یو ٹی اے) نے کارکن تیستاستلواد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گجرات اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ نے گجرات 2002 فسادات کیس میں مبینہ طور پر فرضی ثبوت داخِل کرنے پر گرفتار کیاتھا۔

جے این یوٹی اے نے اتوار کے دن جاری کردہ ایک بیان میں عوام سے خواہش کی کہ وہ کارکن کی اٹو ٹ حمایت میں کھڑے ہوں۔ جے این ٹی یو نے گجرات پولیس کی جانب سے کارکن کے خلاف کئے گئے اقدام کو محرکات پر مبنی قرار دیا ہے۔

گجرات اے ٹی ایس نے احمد نگر میں کرائم برانچ کی جانب سے گجرات 2002 فسادات کیس میں معصوم افراد کو پھنسانے کے لئے مجرمانہ سازش‘ جعلسازی اور عدالت میں فرضی ثبوت پیش کرنے کے الزام پر درج کی گئی ایف آئی آر کے سلسلہ میں ستلواد کو ممبئی میں ان کے مکان سے گرفتار کیاتھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button