ثانیہ مرزا بھی بپن راوت کی ہلاکت پر غمزدہ

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہاکہ ’چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر مسافروں کی ہلاکت کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا۔‘

دبئی: ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر شدید افسردگی کا اظہار کیاہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہاکہ ’چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر مسافروں کی ہلاکت کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا۔‘

اُنہوں نے کہاکہ ’میں حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹاملناڈو میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا جس میں سوار فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس کے بشمول مجموعی طورپر 14 افراد سوار تھے۔ فضائیہ کا کہناہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تاملناڈو میں گرا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button