جائیداد تنازعہ بیٹی کے حملہ میں باپ ہلاک

بیٹی پربھاوتی نے لکڑی سے اپنے والد 46 سالہ وینکنا پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں باپ کی موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد: جائیداد کے تنازعہ میں ایک 17سالہ لڑکی نے اپنے باپ کا قتل کردیا۔

دل دہلادینے والا یہ واقعہ جمعہ کے روز ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ویمنور گاؤں میں پیش آیا۔

بیٹی پربھاوتی نے لکڑی سے اپنے والد 46 سالہ وینکنا پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں باپ کی موت واقع ہوگئی۔

پراپرٹی کے کاغذات حوالہ نہ کرنے پر وہ برہم تھی اس مسئلہ پر آج باپ اور بیٹی میں بحث وتکرار بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ کریں

Back to top button