جاریہ تعلیمی سال سے انٹر کا مکمل نصاب نافذ العمل

انٹر میڈیٹ بورڈ سکریٹری سید عمر جلیل نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال سے انٹر کا مکمل نصاب نافذ کیا جائے گا اور طلبہ کو مکمل نصاب پڑھنا ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2022-23 میں مکمل نصاب رائج کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ2برسوں کے دوران 30فیصد نصاب میں کٹوتی کردی تھی جبکہ گذشتہ ماہ مارچ / اپریل میں منعقدہ سالانہ امتحانات70 فیصد نصاب پر منعقد کئے گئے تھے۔

 انٹر میڈیٹ بورڈ سکریٹری سید عمر جلیل نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال سے انٹر کا مکمل نصاب نافذ کیا جائے گا اور طلبہ کو مکمل نصاب پڑھنا ہوگا۔ مکمل نصاب کو بورڈ کے وئب سائٹ پر بہت جلد اپ لوڈ کیا جائے گا۔ متعلقہ کالجوں کے طلبہ اور اسٹاف کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button