جاپانی وزیراعظم کی نئی دہلی آمد

وزیر اعظم کشیدا جو اس خطے میں چین کے مؤثر اقدامات کے پیش نظر ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کو یقینی بنانے کے لیے زور دینے کی امید کر رہے ہیں، آج دوپہر کے بعد یہاں پہنچے ۔ وہ شام حیدرآباد ہاؤس میں مودی کے ساتھ چوٹی کانفرنس کریں گے۔

نئی دہلی: وزیراعظم جاپان فیومیوکشیدا مختصر دورہ پر نئی دہلی پہنچے۔ جاپانی وزیراعظم کی آمد سہ پہر تقریباً3:40بجے ہوئی۔ پچھلی ہند۔جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس ٹوکیو میں اکتوبر 2018ء میں ہوئی تھی۔ جاپانی وزیراعظم کے اس دورہ میں امکان ہے کہ یوکرین کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

اسی دوران جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا‘ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہفتےکو یہاں منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے اور ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پانچ سالوں میں 42 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ممکنہ اعلان کے علاوہ، نئی دہلی سے یوکرین جنگ پر ایک سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کشیدا جو اس خطے میں چین کے مؤثر اقدامات کے پیش نظر ایک آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کو یقینی بنانے کے لیے زور دینے کی امید کر رہے ہیں، آج دوپہر کے بعد یہاں پہنچے ۔ وہ شام حیدرآباد ہاؤس میں مودی کے ساتھ چوٹی کانفرنس کریں گے۔ جاپان کے وزیر اعظم کا ساڑھے چار سالوں میں یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ کشیدا اس سے قبل جاپان کے وزیر خارجہ کے طور پر پی ایم مودی سے مل چکے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button