جلی کٹو میں 21 بیلوں کو پچھاڑنے کے بعد ایک شخص پہلا انعام’کار‘ کا مستحق

ضلع مدورائی کا رہنے والا ابھینات اور عرف منی 21 بیلوں کو پچھاڑنے کے بعد پہلے انعام کار کا مستحق قرار پایا۔

کوئمبتور: مدورائی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جلی کٹو میں 21 بیلوں کو پچھاڑتے ہوئے پہلا انعام کار جیت لیا ہے۔ جمعہ کو منعقدہ مقابلوں میں اس نے یہ انعام حاصل کیا۔

ضلع مدورائی کا رہنے والا ابھینات اور عرف منی 21 بیلوں کو پچھاڑنے کے بعد پہلے انعام کار کا مستحق قرار پایا۔

ریاست ٹاملناڈو برقی سنتھل بالاجی نے صبح میں ان مقابلوں کا افتتاح انجام دیا اور شام میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ابھینات کے بعد مدورائی کے ہی رہنے والے پربھاکرن کو موٹرسائیکل کا انعام حاصل ہوا وہ 19 بیلوں کو پچھاڑنے میں کامیاب رہا اور دوسر مقام پایا۔

ڈنڈی گل ضلع کا رہنے والا کارتک 18 بیلوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا اور اسے بھی انعام کے طور پر ایک ٹووہیلر حاصل ہوئی۔

پہلا انعام کار چیف منسٹر ایم اسٹالن کی جانب سے دیا گیا جبکہ انعام دوم اور انعام سوم ڈی ایم کے رکن اسمبلی نے اپنی طرف سے دیا۔ اس موقع پر جلی کٹو کے دوران 400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button