جنوبی کوریا میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے چارلاکھ سے زائد نئے کیسس

نئے کیسز میں سے 32 بیرون ملک سے آنے والے افراد کے ہیں جس کے ساتھ ہی باہر سے آنے والے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 31,035 ہو گئی ہے۔ تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 1,301 ہے۔

سیول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس  کی وبا کے مزید چار لاکھ 24 ہزار 641 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12,774,956 ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ کوریا ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن ایجنسی (ے ڈی سی اے ) کے مطابق یہ یومیہ کیسز کی تعداد ایک دن پہلے رپورٹ ہونے والے 347,554 کیسز سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کی آدھی رات تک رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 81,824 سیول سے تھے، 117,029 گیونگگی سے اور 23,261 انچیون میں تھے۔ ملک کے دوسرے علاقوں میں نئے کیسز کی تعداد 202,495 ہے، جو کل مقامی انفیکشن کا 47.7 فیصد ہے۔

نئے کیسز میں سے 32 بیرون ملک سے آنے والے افراد کے ہیں جس کے ساتھ ہی باہر سے آنے والے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 31,035 ہو گئی ہے۔ تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 1,301 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 432 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 15,855 تک پہنچ گئی ہے اور شرح اموات 0.12 فیصد ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button