جون کے اوا خر تک حیدرآباد میں بھاری بارش کا امکان نہیں

محکمہ موسمیات کے مرکز حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ جون کے اوا خر تک شہرحیدرآباد میں بھاری بارش نہیں ہوگی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مرکز حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ جون کے اوا خر تک شہرحیدرآباد میں بھاری بارش نہیں ہوگی۔

مرکز موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خشک رہے گا اور شہر کے اکادکا مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان رہے گا اور شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 35ڈگری سلسیس تک پہونچنے کا امکان ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے سے رطوبت میں اضافہ درج کیا گیا جمعہ کی صبح8:30بجے تک رطوبت 73فیصد اور اعظم ترین درجہ حرارت34.4 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

مرکز موسمیات کے ڈاٹا کے مطابق گذشتہ 3ہفتوں کے دوران شہر میں معمول سے کم بارش ہوئی۔ 22جون تک شہر میں 82.7 ملی میٹر کے برخلاف صرف 63.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button