امریکہ و کینیڈا

امریکی عوام کیلئے بڑی خوشخبری: جوبائیڈن

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 63 جب کہ مخالفت میں 36 ووٹ آئے، امریکی صدر ہفتے کو بل پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔

متعلقہ خبریں
مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 63 جب کہ مخالفت میں 36 ووٹ آئے، امریکی صدر ہفتے کو بل پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

بائیڈن انتظامیہ اب 31.4 کھرب ڈالر کی قرض کی حد ختم کر سکے گی، صدر جو بائیڈن قانون سازی کو اپنی جیت قرار دے رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس معاہدے تک پہنچنا بہت اہم تھا، یہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے، دو طرفہ قرض کی حد کے بل نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔ انھوں نے کہا اس بل کی منظوری سے امریکی عوام کو وہ مل گیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔