جیو 1000شہروں میں 5 جی کے لانچ کی تیاری کررہا ہے

5 جی سالیوشنس کو ڈولپ کرنے کےلئے جیو نے کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔ جنہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف قسم کے5 جی سالیوشنز کو ڈولپ کرسیں۔

نئی دہلی: ریلائنس جیو ملک کے ایک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کی تیاری کررہا ہے۔ کمپنی اپنے 5 جی لانچ کی تیاری کررہا ہے۔ کمپنی اپنے 5 جی نیٹ ورک پر ہیلتھ کیئر اور انڈسٹریئل آٹومیشن کے ٹیسٹ کررہی ہے۔

5 جی نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت زیادہ ہوگی اس لئے کمپنی زیادہ کھپت والے علاقوں اور گاہکوں کی پہچان کےلئے ہیٹ میپس ،3 ڈی میپس اور رے ٹریسنگ ٹیکنولوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ تاکہ گاہکوں کی ضرورت کے مطابق ایک مضبوط نیٹ ورک کھڑا کیا جا سکے۔ریلائنس انڈسٹریز کے تماہی نتیجوں میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی۔

5 جی سالیوشنس کو ڈولپ کرنے کےلئے جیو نے کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔ جنہیں ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ مختلف قسم کے5 جی سالیوشنز کو ڈولپ کرسیں۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ ٹیمیں ایسے 5 جی سالیوشنز تیار کریں گی جو تکنیکی سطح پر دنیا کے سامنے یا ان سے بہتر ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے یورپ میں ایک ٹیکنولوجی ٹیم بھی بنائی ہے جو 5 جی سے آگے کی تیاری کرے گی۔5 جی کی تیزی سے تعیناتی کےلئے کمپنی بنیادی ڈھانچے کو بھی تیزی بڑھا رہی ہے۔ سائٹس پر فائبر اور بجلی کی دستیابی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔تاکہ جب 5 جی رول آؤٹ کا وقت آئے تو اس میں کوئی رکاوٹ یا دیر نہ ہو۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button