جیڈی میٹلہ میں قتل کی واردات

حیدرآباد:جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کی ایک واردات پیش آئی۔ پولیس کے بموجب کل رات سبھاش نگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 30سالہ پوتھا راجو پر ایک گروپ نے چاقوؤں سے حملہ کردیا جس کے باعث وہ بر سر موقع ہلاک ہوگیا۔

اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گروپ کے چند افرادسے وینکٹیش نامی شخص کی بحث و تکرار ہورہی تھی کہ پوتھا راجو نے وینکٹیش کو حملہ سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے حملہ اوروں کی زد میں آگیا۔

پولیس نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ گاندھی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Back to top button