انٹرٹینمنٹ

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 کا ٹیزر ریلیز

ہدایت کار انل شرما نے کہا کہ غدر 2 کے ٹیزر کا مقصد ناظرین کو یہ اشارہ دینا تھا کہ تارا، سکینہ اور جیتے ایک بار پھر دل جیتنے کے لئے واپس آئے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی آنے والی فلم غدر 2 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے غدر: ایک پریم کتھا، انل شرما کی ہدایت کاری میں سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔

‘غدر: ایک پریم کتھا’ کا سیکوئل ‘غدر 2’ کا ٹیزر ، ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹیزرکا آغاز ایک خاتون کی آواز سے ہوتا ہے۔ خاتون کہتی ہے کہ وہ پاکستان کا داماد ہے، اسے ناریل دو، اسے ٹیکہ لگاؤ، ورنہ وہ اس بار جہیز میں لاہور لے جائے گا۔

ہدایت کار انل شرما نے کہا کہ غدر 2 کے ٹیزر کا مقصد ناظرین کو یہ اشارہ دینا تھا کہ تارا، سکینہ اور جیتے ایک بار پھر دل جیتنے کے لئے واپس آئے ہیں۔

سنی دیول نے کہا، ‘غدر 2 جو ہندوستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فیملی فلموں میں سے ایک کی واپسی ایک آشرواد ہے۔ امید ہے کہ دنیا تارا اور سکینہ کا کھلے دل سے استقبال کرے گی۔

امیشا پٹیل نے کہا، "غدر: ایک پریم کتھا میری سالگرہ پر دوبارہ ریلیز ہوئی اور میرا سب سے بڑا تحفہ وہ پیار تھا جو ہمیں اپنے مداحوں سے ملا۔ ہمیں احساس ہوا کہ فلم نے کتنی مضبوطی سے سامعین کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

غدر 2 کا ٹیزر تارا اور سکینہ کی کہانی میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

یہ فلم 11 اگست 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔