بھارت

پاپلر فرنٹ نے ٹاملناڈو میں یہودیوں پر حملہ کا منصوبہ بنایاتھا

: پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے سوشل میڈیا کا بڑے پیمانہ پر استعمال کررہی تھی۔

نئی دہلی: پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے سوشل میڈیا کا بڑے پیمانہ پر استعمال کررہی تھی۔

ممنوعہ تنظیم کے ایک ماڈیول نے ٹاملناڈو کے ہل اسٹیشن ’وٹاکنال‘کادورہ کرنے والے بیرونی شہریوں بالخصوص یہودیوں پر حملہ کرنے کی تیاری کی تھی ۔این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق 15 افراد پر مشتمل ماڈیول اور جنوبی ریاستوں میں ان کے ساتھیوں نے ہائیکورٹ کے ججس‘ سینئر پولیس عہدیداروں اور احمدیہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر بھی حملے کرنے کامنصوبہ بنایاتھا تاکہ ہندوستان میں دہشت گردی کی جاسکے۔

ماڈیول نے مبینہ طور پر دھماکو اشیاء اور دیگر ساز و سامان اکھٹا کیاتھاتاکہ عوامی اہمیت کے حامل مقامات اور اہم افراد کو نشانہ بنایاجاسکے۔

انصار الخلیفہ کیرالا نامی یہ ماڈیول مسلم نوجوانوں کو بھرتی کرنے‘انہیں تحریک دینے اور آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لیے انتہاپسند بنانے کے لیے خفیہ مہم چلانے میں بھی ملوث تھا۔ تفتیش کاروں نے کڑی نگرانی کرتے ہوئے 5 مشتبہ ملزمین منسید‘ ایس محمد‘ راشد علی سفوان اور جاسم این کے کاپتہ چلایاتھا۔انہیں 2اکتوبر 2016 کو کیرالا کے ضلع کنور سے گرفتار کیاگیاتھا۔

اس وقت وہ حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی مبینہ حکمت عملی تیار کررہے تھے۔ بعدازاں ملزمین کی رہائش گاہوں پر دھاوئے کئے گئے اور کافی سامان بشمول ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات ضبط کئے گئے۔ تحویل میں رکھ کر پوچھ تاچھ کرنے سے پتہ چلا کہ ملزمین نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک‘ ٹیلی گرام وغیرہ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک شریک سازشیوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ایک ملزم ایس محمد نے یو اے ای میں اپنے ساتھیوں سے فنڈس کی وصولی کے بارے میں انکشاف کیا تاکہ یہ لوگ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔