حجاب مسئلہ پر لڑکیوں کو نشانہ بنانا بند کیاجائے:ہرناز سندھو

مس یونیورس 2021 ہر ناز سندھو نے سماج سے اپیل کی ہے کہ لڑکیوں کو حجاب مسئلہ کے بشمول نشانہ بنانا بند کیاجائے۔

ممبئی: مس یونیورس 2021 ہر ناز سندھو نے سماج سے اپیل کی ہے کہ لڑکیوں کو حجاب مسئلہ کے بشمول نشانہ بنانا بند کیاجائے۔

اس نے کہاکہ لڑکیوں کو جیسا وہ جینا چاہتی ہیں جینے دیاجائے۔

سوشیل میڈیا پر وائرل کلپ میں ایک رپورٹر نے سندھو سے حجاب کے بارے میں اس کی رائے پوچھی تھی۔ یہ ویڈیو 17مارچ کو ممبئی میں سندھو کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کا حصہ ہے۔

اس نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی منزل پر پہنچنے دیاجائے, انہیں اڑنے دیا جائے ان کے پر نہ کاٹے جائیں۔ اس نے رپورٹر سے کہاکہ اگر کاٹنا ہی تو خود اپنے پر کاٹ لو۔

تبصرہ کریں

Back to top button