حجاب کیس‘ کرناٹک ہائی کورٹ کی وسیع تر بنچ سے رجوع

جسٹس کرشنا ایس دکشت نے کہا کہ یہ چیف جسٹس کی جانب سے انکوائری کا فِٹ کیس ہے۔ چیف جسٹس کی بنچ کو اختیار ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت کے لئے وسیع تر بنچ قائم کریں۔

بنگلورو۔ کرناٹک ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے حجاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت چہارشنبہ کے دن وسیع تر بنچ سے رجوع کردی۔

جسٹس کرشنا ایس دکشت نے کہا کہ یہ چیف جسٹس کی جانب سے انکوائری کا فِٹ کیس ہے۔ چیف جسٹس کی بنچ کو اختیار ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت کے لئے وسیع تر بنچ قائم کریں۔

 یہ معاملہ جلد سماعت کا متقاضی ہے۔ کاغذات چیف جسٹس کی بنچ کو سونپے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم اور حجاب کے تعلق سے عبوری احکام کا بھی فیصلہ چیف جسٹس کو ہی لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دستور سے متعلق سوالات ہیں‘ پرسنل لاز سے متعلق سوالات ہیں‘ سماعت آج جیسے ہی شروع ہوئی جسٹس دکشت نے درخواست گزاروں سے کہا کہ اگر وہ راضی ہوں تو معاملہ وسیع تر بنچ کو بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کو وسیع تر بنچ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبا کے وکیل نے تاہم عبوری احکام جاری کرنے کی خواہش کی کیونکہ جاریہ تعلیمی سال میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button