حجاج کرام کے قافلے، روضہ رسول ؐ پر حاضری کیلئے روانہ، تیاریاں مکمل

ادائیگی حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کے خیر مقدم کے لیے مدینتہ النبیؐ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مدینہ منورہ: ادائیگی حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کے خیر مقدم کے لیے مدینتہ النبیؐ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لاکھوں حجاج مدینتہ النبیؐ میں نبی صلی اللہ علیہ کے روزہ پر سلام اور حاضری کے لیے پہنچنا شروع ہو رہے ہیں۔ گورنر مدینہ اور مدینہ میں حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کے زیر نگرانی حجاج کے لیے سہولیات کے تسلسل کو بعد از حج 2022 بھی یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبے مصروف عمل ہیں۔

مسجد نبویؐ کے علاوہ بھی مدینہ میں دیگر مساجد جن کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نسبت اور تعلق کے حوالے ہیں ان میں بھی حجاج کی آمد کے پیش نظر ہر طرح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان تمام مقدس مقامات میں حجاج کو ہر طرح سے صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی اقدمات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں اور رضا کاروں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

واضح رہے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے بطور خاص مسجد نبویؐ حاضری دیتے ہیں اور کئی روز یہیں مدینہ میں قیام کرتے ہیں۔

اس دروان جنت البقیع کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات بھی ان کی زیارت کے لیے موجود ہوتے ہیں۔حج اور وزٹ کمیٹی سے متعلق امور کے سربراہ ڈاکٹر عیدالطام کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکموں اور وزٹ سے متعلقہ حکام نے اپنی تیار مکمل کرلی ہی۔

تاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو سلام کرنے اور مسجد نبوی میں نمازپڑھنے کے لیے آنے والے حاجیوں کے قافلوں کو خوش آمدید کہہ سکیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button