حج آرگنائزر کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

بنچ نے مزید کہا کہ اس مرحلہ پر کچھ نہیں کیا جاسکتا اور سوال کیا کہ حج کے لیے اور کتنے ماہ رہ گئے ہیں؟ درخواست ایک ماہ قبل داخل کی جانی تھی۔ بنچ کوئی بھی حکم جاری کرنے تیار نہیں ہے۔

نئی دہلی: حج 2022ء کے لیے حج گروپ آرگنائزرس کی فہرست میں نام شامل کرنے کے لیے ایک ٹورسٹ ادارہ کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر غور کرنے سے سپریم کورٹ نے آج انکار کردیا۔ جسٹس ایس اے نذیر اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ قبل ازیں ایسی ہی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں اور اب اس مرحلہ پر کوئی راحت نہیں دی جاسکتی۔

 بنچ نے مزید کہا کہ اس مرحلہ پر کچھ نہیں کیا جاسکتا اور سوال کیا کہ حج کے لیے اور کتنے ماہ رہ گئے ہیں؟ درخواست ایک ماہ قبل داخل کی جانی تھی۔ بنچ کوئی بھی حکم جاری کرنے تیار نہیں ہے۔ آئندہ سال اس پر غور کیا جائے گا۔ اس مرحلہ پر کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

بنچ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ اپنی درخواست سے دستبردار ہوجائے اور قانون میں دستیاب اور کوئی طریقہ اختیار کرے درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی، اس کے بعد مقدمہ خارج کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ الاسلام کارپوریشن کی درخواست کی سماعت کررہی تھی، جس میں حج 2022ء کے لیے حج گروپ آرگنائزرس کی فہرست میں نام شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button