حج اور عمرہ سرویسس کی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا اختتام

جدہ سوپرڈوم میں 21 مارچ سے جاری حج اور عمرہ خدمات کی نمائش اور بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی دن عمل میں آیا۔ کانفرنس کا عنوان ”اختراع کیلئے تبدیلی“ کا انعقاد دویوف الرحمٰن (اللہ کے مہمانان) پروگرام کے اشتراک کے ساتھ حج اور عمرہ وزارت کی جانب عمل میں لایاگیا۔

جدہ: جدہ سوپرڈوم میں 21 مارچ سے جاری حج اور عمرہ خدمات کی نمائش اور بین الاقوامی کانفرنس کا اختتامی دن عمل میں آیا۔ کانفرنس کا عنوان ”اختراع کیلئے تبدیلی“ کا انعقاد دویوف الرحمٰن (اللہ کے مہمانان) پروگرام کے اشتراک کے ساتھ حج اور عمرہ وزارت کی جانب عمل میں لایاگیا۔

تیسرے دن کے دوران 3 لکچرسں ہوئے جن میں حج اور عمرہ شعبہ میں ان سیکٹرس کی سرمایہ کاری ضروریات‘ ”حج اور عمرہ میں انصرامی اختراع“ اور عازمین کیلئے ذہانت پر مبنی حمل و نقل شامل ہے۔ حج اور عمرہ سیکٹر کے تعلیمی ودیگر ماہرین کی جانب سے پیش کردہ تقاریر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملکی عازمین کی خدمات کرنے والے رابطہ کونسل برائے ادارہ جات اور کمپنیاں کا خصوصی اجلاس صدر نشین ملکی عازمین‘ اداروں اور کمپنیوں کے رابطہ کارکونسل کے صدر نشین ڈاکٹر سید الجہانی نے منعقد کیا۔ ویب سائٹ کے مطابق کونسل کا مقصد ہے کہ عازمین اور متعلقہ حکومت خانگی اور غیرمنفعت بخش اداروں کیلئے کمپنیوں اور اداروں میں باہمی تال میل پیدا کیا جائے۔

قونصل نے عازمین کی خدمات کو فروغ دینے اقدامات اور شراکت داریوں کو بھی روبہ عمل لایا۔ اجلاس کے دوران الجہانی نے بتایا کہ کونسل 185 کمپنیوں پر مشتمل ہے جو حج اور عمرہ تجربہ کیلئے اضافی تخلیقی حل فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بہتر حقیقت کے خواہاں ہے اور ضروری ہے کہ ہم مستقبل کے حج اور عمرہ کو بھرپور اختراعی سولیوشن کی شکل دیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہرکمپنی بالخصوص اس مسئلہ پر ہمسری کرے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل میں ہم آنے والے حج سیزنس میں اختراعی سولیوشنس کی فراہمی پر توجہ دیں گے اور امکنہ جات حمل و نقل اشیاء و خوردونوش کی فراہمی معلومات‘ انتظامی اور صحت امور و خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین کی خدمات انجام دینا حج اور عمرہ رسومات کو سہل بنانا اور خدماتی کارگزاری میں اضافہ مملکت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حج اور عمرہ چیالنج پیدا کیاگیا ہے تاکہ تخلیقی ٹیکنیکل سولیوشن فراہم کئے جائیں جن سے حج اور عمرہ خدمات سے بہتری پیدا ہو۔ عازمین تجربہ سے مالا مال ہوجائیں اور حج و عمرہ سیکٹر کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری پیدا ہو۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الرابیعہ نے کانفرنس کے پہلے دن حج اور عمرہ چیالنج کا اعلان کیا۔ سعودی صنعت کاروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اندرون تین دن اختراعی سولیوشن 6 ٹریکس کے ذریعہ فراہم کریں جن کا مقصد عازمین کیلئے بہترتجربہ کی فراہمی اور ہجوم اور فضلہ مینجمنٹ‘ حمل و نقل اشیاء و خوردونوش کی سربراہی صحت اور ہاوزنگ شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button