دہلی

نئی پالیسی کے باعث حج اخراجات میں کمی آئے گی:اسمرتی ایرانی

عازمین حج کی سہولت میں اضافہ کرنے اور حج کو سستا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقلیتی امور اور بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کی وجہ سے عازمین حج کو سہولت اور سستہ حج کرنے موقع ملے گا۔

نئی دہلی: عازمین حج کی سہولت میں اضافہ کرنے اور حج کو سستا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقلیتی امور اور بہبود خواتین و اطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کی وجہ سے عازمین حج کو سہولت اور سستہ حج کرنے موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

یہ بات انہوں نے آج یہاں اردو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حج کمیٹی کے ذریعہ ایکسچینج‘ 2 بیاگ، 2 بیڈ شیٹ، چھاتا، بالٹی اور مگ لازمی طور پر دئے جاتے تھے جس سے عازمین حج کا پچاس ہزار روپے خرچ ہوتا تھا۔ اب وہ عازمین حج کا 50ہزار بچے گا۔

اس کے علاوہ دیگر طریقہ سے بھی وزارت عازمین کے اخراجات کم کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے بلکہ بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت اقلیتی امورکا عزم سستا حج، سہولت سے لیس حج اور شفاف حج ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کوآسان بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے جہاں امبارکیشن پوائنٹ 25کئے ہیں وہیں حج کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور انداز ہ ہے کہ 50ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ کووڈ سے پہلے 19امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج ارکان کی ادائیگی کے لئے جاتے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 25ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں 25 امبارکیشن بنائے ہیں جن میں سری نگر، رانچی، گیا، گوہاٹی، اندور، بھوپال، منگلور، گوا، اورنگ آباد، بنارس، جے پور، ناگپور، دہلی، ممبئی، کولکاتا، بنگلور، حے درآباد،کوچین، چنئی، احمد آباد، لکھنو، کنور، وجے واڑہ، اگرتلہ، کالی کٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عازمین حج کو امبارکیشن پوائنٹ تھوپا نہیں جائے گا بلکہ ترجیحی طور پر کوئی بھی اپنی پسند کے دو امبارکیشن پوائنٹ منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اگر ضرورت پڑی تو کچھ ایڈیشنل امبارکیشن پوائنٹ بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ حج کے سلسلے میں کوئی پریشانی یا چیلنج درپیش ہوتی ہے تو حکومت اسے دیکھے گی اوروزارت شہری ہوابازی کے توسط سے اس مسئلے کو ترجیحی طور پر حل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ حج کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں سے بات چیت کرکے حج فارم کو فری کردیاگیا ہے۔ تمام عازمین حج کو اب فری میں حج فارم دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کے تحت معذور عازمین حج اور خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

اسی کے ساتھ قونصل جنرل آف انڈے ا سے بات چیت کرکے خواتین عازمین حج کے ساتھ جانے والے بچوں کی دیکھ بھال اور سہولت کا انتظام کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ خواتین غازمین حج کو کوئی پریشانی درپیش نہ آئے۔ کووڈ ٹیکے اور آر ٹی پی سی ر کے تعلق انہوں نے کہاکہ عازمین حج کو سرکاری میڈیکل سنٹر سے ٹسٹ کرانے کی سہولت دی گئی ہے اور اس سے عازمین حج کا پیسہ بچے گا۔

ایرانی نے کہاکہ46سال سے زائد تنہا خواتے ن حج بھرنے کی اہل ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کی سہولت اور ارکان کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے پریشانیوں کے حل کے لئے ریاستی حج کمیٹی سے ایک نمائندہ بھی بھیجا جائے گا تاکہ وہ عازمین کے مسائل کو حل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ حج کوٹا میں سے 80 فے صد حج کمیٹی کے توسط سے جائیں گے اور 20فے صد پرائیویٹ ٹورآپریٹر کے ذریعہ ارکان حج ادا کریں گے۔