حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع : مختار احمد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی سے بڑھاکر10 مئی کردی ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی سے بڑھاکر10 مئی کردی ہے۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین مختار احمد نے دی ہے۔

انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ حج 2022کے منتخب عازمین کے لئے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور 81000 روپے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی تھی اب حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر 16 کے مطابق اب 10مئی 2022تک بڑھادی گئی ہے۔

مسٹر مختار نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کرواکر اس کی رسید دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح 10 سے شام چار بجے تک جمع کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button