حضور آباد میں فوٹو ووٹر لسٹ پر نظر ثانی

حلقہ کے تمام اہل افراد جن کی عمر یکم جنوری 2022 کو 18سال مکمل ہورہی ہے، درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حلقہ اسمبلی حضور آباد میں فوٹو الیکٹورل رول پر نظر ثانی کی خصوصی ضمنی مہم شروع کی ہے۔

حلقہ کے تمام اہل افراد جن کی عمر یکم جنوری 2022 کو 18سال مکمل ہورہی ہے، درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج، اعتراضات اور تصحیح کیلئے6 دسمبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 7,27 اور28 نومبر کو سوشل مہم چلانے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔ 27 دسمبر تک اعتراضات اور ادعات کی یکسوئی کی جائے گی۔ 5جنوری کو قطعی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔ چیف الیکٹورل آفیسرششانگ گوئل نے یہ بات بتائی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button