حکومت، سرکاری اسکیمات کو شفافیت کے ساتھ نافذ کرنے کوشاں: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے تلنگانہ کو ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہے۔ ہر شعبہ میں ریاست تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے خاص کر ریاست میں شعبہ صحت کو حاصل ترقی سارے ملک کیلئے مثالی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری اسکیمات کو سہل اور شفاف انداز میں عوام تک پہنچانے کوشاں ہے گجویل اسمبلی حلقہ میں انٹگریٹڈ منڈل کا مپلکس کا آج سنگ بنیاد رکھا۔

بعد میں خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ گجویل کے عوام خوش قسمت ہیں کہ ان کی اسمبلی میں نمائندگی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کررہے ہیں عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے5کروڑ کے مصارف سے عصری سہولتوں سے لیس منڈل کامپلکس تعمیر کیا جارہا ہے۔

 منڈل مستقر ”ملگ“ کی ترقی کیلئے10 کروڑ روپے کے مصارف سے کئی ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں۔ ہریش راؤ نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے تلنگانہ کو ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہے۔ ہر شعبہ میں ریاست تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے خاص کر ریاست میں شعبہ صحت کو حاصل ترقی سارے ملک کیلئے مثالی ہے۔

 سرکاری دواخانہ میں خانگی دواحانوں سے بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔ ہریش راو نے عوام سے علاج ومعالجہ کیلئے خانگی دواخانوں کارُخ کرتے ہوئے پیسہ ضائع کرنے کے بجائے سرکاری دواخانوں سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے عوام سے آروگیہ لکشمی اسکیم سے صدفیصد استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد روجا شرما، رکن کونسل پادو ریڈی و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button