حکومت‘خواتین کی ہرشعبہ میں ترقی کیلئے کوشاں:اندراکرن ریڈی

خانہ پور:زندگی کے ہرشعبہ میں خواتین خدمات انجام دیرہی ہیں۔ہرگوشہ سے ان کی حوصلہ افزائی اوران کی خدمات کی ستائش ہونی چاہئے۔

چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست کی خواتین کوہر شعبہ میں ترقی ان کی فلاح وبہبودکے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار وزیر جنگلات وماحولیات اے اندرا کرن ریڈی نے یہاں اے ایم کے فنکشن ہال میں منعقدہ عالمی یوم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کوہرشعبہ میں ان کا مقام وحق دینے کوشاں ہے۔ مستقبل میں خواتین کے لئے مزیداسکیمات متعارف کروائی جایں گی۔

وزیر ریڈی نے ریاست میں چلائی جارہی خواتین کی تمام اسکیمات کاتذکرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین بالخصوص حاملہ خواتین کے لے مادر رحم میں بچے کی پرورش سے لیکر پیدائش تک ماں اور بچہ کوغذادوازچگی کے موقع پر کے سی آر کٹ دی جارہی ہے۔

لڑکیوں کی شادی کے موقع پرشادی مبارک کلیان لکشمی اسکیم خواتین میں وظائف پیرانہ سالی بیڑی ورکرس کو وظائف یہ کے سی آر حکومت کے اقدامات ہیں۔

Back to top button