حکومت دہلی کی پہلی یاترا ٹرین ایودھیا روانہ

ٹرین میں 1000 سینئر سٹیزن(معمر شہری)سوار تھے جو رام مندر اور دیگر مذہبی اہمیت کے مقامات کا دورہ کریں گے۔مکھیہ منتری تریتھ یوجنا کے تحت حکومت دہلی نے یہ اسکیم شروع کی ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج حکومت دہلی کی یاترا اسکیم کے تحت ایودھیا کیلئے پہلی ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

ٹرین میں 1000 سینئر سٹیزن(معمر شہری)سوار تھے جو رام مندر اور دیگر مذہبی اہمیت کے مقامات کا دورہ کریں گے۔مکھیہ منتری تریتھ یوجنا کے تحت حکومت دہلی نے یہ اسکیم شروع کی ہے۔

جس میں ایک درجن سے زیادہ مذہبی مقامات کا دورہ کرایا جائے گا اور اس کے پورے مصارف ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

ماہ نومبر میں دہلی کی کابینہ نے ایودھیا کواس اسکیم کے تحت فہرست میں شامل کیا جہاں قومی دارالحکومت کے معمر شہریوں کو مفت یاترا کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اسکیم کے تحت ایک سینئر سٹیزن کے ساتھ 21 سال سے زیادہ عمر والے ایک ہمسفر کو لیجانے کی اجازت ہوگی۔ حکومت ہمسفرکے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button