حکومت ٹاملناڈو لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے ماہانہ 1000 روپئے کی امداد فراہم کرے گی

ٹاملناڈو اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جواب میں ریاستی وزیر فینانس پی ٹی آر پالانیویل تیاگراجن نے اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی جانب سے غریب لوگوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں لاگو کی جارہی ہیں ۔

چینائی: ٹاملناڈو حکومت سرکاری اسکولوں میں 6ویں سے 12ویں جماعت میں پڑھنے والی طالبات کو آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک اور کالج کی تعلیم کے لیے ماہانہ 1000 روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ ریاستی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جواب میں ریاستی وزیر فینانس پی ٹی آر پالانیویل تیاگراجن نے اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی جانب سے غریب لوگوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں لاگو کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراسٹالن جنوبی ایشیائی ممالک کی طرح تمل ناڈوکوایک سرکردہ ریاست بنانے کے مقصد کے ساتھ انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات دینے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ تمل ناڈو غریب نہیں بلکہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدورائی میں میٹرو ریل سروس کو لاگو کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button