حکومت کے ناقص فیصلوں سے طلبہ خودکشی پر مجبور: شرمیلا

حکومت کا دوسرا غلط فیصلہ یہ ہے کہ سال دوم میں پروموٹ کرنے کے بعد ان طلبہ کیلئے سال اول کے امتحانات منعقد کئے گئے۔ طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے خاطر خواہ وقت نہیں مل پایا۔ ایک ماہ کے اندر امتحانات منعقد کئے گئے۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ناقص فیصلوں کی وجہ سے انٹر سال اول کے امتحانات میں ناکام طلبہ کی خودکشی واقعات پیش آرہے ہیں۔

یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ٹیچنگ سہولتیں فراہم نہیں کی۔

حکومت کا دوسرا غلط فیصلہ یہ ہے کہ سال دوم میں پروموٹ کرنے کے بعد ان طلبہ کیلئے سال اول کے امتحانات منعقد کئے گئے۔ طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے خاطر خواہ وقت نہیں مل پایا۔ ایک ماہ کے اندر امتحانات منعقد کئے گئے۔

امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ2 طلبہ نے خودکشی کی ہے۔ ان طلبہ کی خودکشی کیلئے حکومت کے غلط فیصلہ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رعایتی نشانات دیتے ہوئے تمام طلبہ کو کامیاب کرے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button