حیدرآباد سے مقابلہ کرنے راہول گاندھی کو اسدالدین اویسی کا چیلنج

راہول گاندھی نے راہول گاندھی کو مشورہ دیاکہ وہ اگر حیدرآباد سے قسمت آزمانا نہیں چاہتے تو میدک سے بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ پارلیمنٹ انتخابات میں راہول گاندھی کو وائیناڈ سے بھی شکست ہوگی۔

حیدرآباد: صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کو حیدرآباد سے پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا چیلنج کیا۔ واضح رہے کہ راہول نے کہاتھا کہ ٹی آرایس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ اویسی کو چیالنج کرنے کے لئے وہ تلنگانہ کے دورے پر آئے ہیں۔

ان کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اویسی نے راہول گاندھی کو چیالنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ حیدرآباد سے پارلیمنٹ انتخابات میں حصہ لیں اور اپنی قسمت کو آزمائیں۔انہوں نے راہول گاندھی کو مشورہ دیاکہ وہ اگر حیدرآباد سے قسمت آزمانا نہیں چاہتے تو میدک سے بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ پارلیمنٹ انتخابات میں راہول گاندھی کو وائیناڈ سے بھی شکست ہوگی۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button