حیدرآباد سے گونڈیا، فلائی بگ پروازوں کا آغاز

حیدرآباد: فلائی بگ ایرلائنس نے پیر کے روز حیدرآباد سے مہاراشٹراکے شہرگونڈیاکے لئے پہلی پرواز کاآغاز کیاہے۔

یہ فضائی خدمات یوڈی اے این کی پہل ہے جس کامقصددوسرے اور تیسرے درجہ کے شہروں کے لئے علاقائی ارتباط کوتقویت دیناہے۔

فلائی بگ کی پروازیں روزانہ گونڈیا کیلئے چلائی جائیں گی۔ حیدرآبادسے 6:20 بجے صبح پرواز گونڈیا روانہ ہوگی اورواپسی میں یہ فلائٹ 1:50 بجے دن حیدرآبادپہونچے گی۔

حیدرآباد۔ گونڈیا پروازیں ہفتہ کے سات دن چلائی جائیں گی۔فلائی بگ‘انڈورکی ایک علاقائی ایر لائن ہے۔گونڈیاکیلئے پہلی پرواز کے آغاز کے موقع پر شمس آباد ایرپورٹ پرکمپنی کے عہدیدراوں نے مسافرین کاخیرمقدم کیا۔

Back to top button