حیدرآباد میں اومیکرون کے نئے ویرینٹ BA4 کیس کی تصدیق

اومیکرونBA4 ویرینٹ کیس کی حیدرآباد میں توثیق ہوئی ہے۔ اسی طرح اومیکرونBA4 ویرینٹ کا پہلا کیس حیدرآباد میں سامنے آیا ہے۔ SARS/COV-2 جینو مکس کنسوریشم جو جینٹک لیبا ریٹیز پر مشتمل ایک گروپ ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کے پہلے اومیکرونBA4 ویرینٹ کیس کی حیدرآباد میں توثیق ہوئی ہے۔ اسی طرح اومیکرونBA4 ویرینٹ کا پہلا کیس حیدرآباد میں سامنے آیا ہے۔ SARS/COV-2 جینو مکس کنسوریشم جو جینٹک لیبا ریٹیز پر مشتمل ایک گروپ ہے۔

 ہندوستان کے کووڈ مریضوں میں وائرس کے نئے اقسام کا پتہ چلا نے پر کام کررہا ہے۔ جینٹکٹکٹس نے ایک کووڈمریض سے نمونے حاصل کئے تھے جس میں اومیکرون کےBA4 نئے ویرینٹ کا پتہ چلا ہے یہ نمونے 5مئی کو حاصل کئے گئے تھے۔

اومیکرون کےBA4 اورBA5 کے نئے ذیلی اقسام کا تعلق جنوبی آفریقہ میں کووڈ کی5 ویں لہر سے بتایا گیا ہے BA4 اور BA5 ویرینٹ کے انفیکشن کی لہر امریکہ، برطانیہ جرمنی، ڈنمارک اور دیگر ممالک میں جاری ہے۔ریسرچ انسٹیٹیوشنس کی رپورٹس کے مطابقBA4 اورBA5 ذیلی ویرینٹ اومیکرون کے اصل ورژن سے مختلف ہے۔

جس کی وجہ سے ان میں سابقہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی قوت مدافعت سے بچنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اومیکرون کے نئے اقسامBA4 اورBA5 نے اومیکرون BA2 کی جگہ لے لی ہے۔ یہ وائرس، اکثر ممالک میں فعال رہا ہے۔ سردست تلنگانہ میں BA2 ویرینٹ سرگرم ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button