حیدرآباد میں ایک نئے جوڑے نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق شادی اور مالی مسائل کی وجہ سے یہ جوڑا کافی مایوس تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس جوڑے نے مکان کے سیلنگ فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: نوبیاہتا جوڑے نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے اُپل کی سری نگر کالونی میں ہفتہ کو پیش آیا۔ اس جوڑے کی شناخت سائی گوڑاوراین لکشمی کے طورپر کی گئی ہے، ان دونوں نے پانچ ماہ پہلے محبت کی شادی آریہ سماج مندر میں کی تھی اور ایک کرائے کے مکان میں مقیم تھے۔

پولیس کے مطابق شادی اور مالی مسائل کی وجہ سے یہ جوڑا کافی مایوس تھا۔پولیس نے کہا کہ اس جوڑے نے مکان کے سیلنگ فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

اس واقعہ کی اس وقت اطلاع ملی جب پڑوسیوں نے ان کو لٹکتاہواپایا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔اُپل پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button