حیدرآباد میں مزید بارش کا امکان۔ بلدیہ کی ٹیمیں متحرک

اسی دوران محکمہ موسمیات نے نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد اور دیگر علاقوں میں چہارشنبہ کی صبح ہوئی اچانک اور شدید بارش کے بعد گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

تمام انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایلو الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ان ٹیموں نے حلقہ یاقوت پورہ میں بار ش سے متعلق مسائل کو دور کرنے کے لئے کام شروع کردیاہے۔اس حلقہ کے بعض علاقے زیرآب آگئے۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں یثرب نگر اور دھوبی گھاٹ کے علاقے بھی شامل ہیں۔تلنگانہ کے اسپیشل سکریٹری شہری ترقی اروند کمار نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار مسائل کے حل کے لئے فیلڈ پر ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button