آسام میں کشتی الٹ گئی، 3 ہلاک، 40 افراد کو بچالیا گیا

جورہاٹ کے ایڈیشنل ضلع کمشنر دامودر برمن نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ڈوبی ہوئی کشتی کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع جورہاٹ میں چہارشنبہ کے روز دریائے برہم پتر میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کی ٹکر کے بعد ایک کشتی کے ڈوبنے کی وجہ سے تین مسافروں کی موت ہو گئی اور دیگر 40 کو بچا لیا گیا ہے۔

جورہاٹ کے ایڈیشنل ضلع کمشنر دامودر برمن نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ڈوبی ہوئی کشتی کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ابھی تک تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں لیکن ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ابھی تک کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس دوران آسام ریاستی ضلع ڈیزاسٹر اتھارٹی نے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات کے لیے فری ایمرجنسی نمبر جاری کیے ہیں۔ یہ نمبر 1070/1079 (اسٹیٹ ایمرجنسی کنٹرول روم)، 1077 (ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر) کے ہیں۔

 یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک نجی کشتی‘ما کاملا’جو نمتی گھاٹ سے ماجولی کی جانب جا رہی تھی اور وہ ماجولی سے آنے والی سرکاری کشتی‘تریکائی’سے ٹکرا گئی۔ جو کشتی ڈوبی ہے اس میں کئی چار پہیہ گاڑی اور دوپہیہ گاڑی لدے تھے اور یہ بھی ڈوب گئے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.