این آئی آر ایف کی سالانہ رینکنگ میں جامعہ ملیہ کو چھٹا مقام

جامعہ ملیہ اسلامیہ وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کامیابی اس لئے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ کووِڈ 19 کی وباء کے سبب ملک اور یونیورسٹی کو آزمائشی وقت کا سامنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسابقت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نئی دہلی:  نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) 2021میں مسلسل تیسرے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس ملک کے تمام اداروں کے مابین سرفہرست رہا ہے جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملک کی ٹاپ 10یونیورسٹیوں میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔

گزشتہ سال اس ادارہ کو 10 مقام ملا تھا۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج  رینکنگس جاری کی ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کامیابی اس لئے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ کووِڈ 19 کی وباء کے سبب ملک اور یونیورسٹی کو آزمائشی وقت کا سامنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسابقت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کو بامعنی اور اعلیٰ ترین معیار کی مرکوز ریسرچ اور یونیورسٹی کے پابند عہد اور خود کو وقف کردینے والے اساتذہ کے علاوہ تدریس‘ پلیسمنٹس اور ریسرچ کے سلسلہ میں یونیورسٹی سے متعلق تصور میں بہتری سے منسوب کیا۔

ہندوستان کے 7 ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹس (آئی آئی ٹیز) یعنی آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی ممبئی،آئی آئی ٹی کھرگپور، آئی آئی ٹی کانپور،آئی آئی ٹی گوہاٹی اور آئی آئی ٹی رورکی علی الترتیب مجموعی رینکنگس میں 10 سرفہرست اداروں میں شامل ہیں۔

یونیورسٹیوں کے زمرہ میں آئی آئی ایس سی بنگلورو کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ جے این یو اور بی ایچ یو کو دوسرا اور تیسرا رینک حاصل ہوا ہے۔

کلکتہ یونیورسٹی، امریتاوشوا ودیاپتم، جامعہ ملیہ اسلامیہ منی پال اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن، جادھوپور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف حیدرآباد اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو یونیورسٹیوں کے زمرہ میں بالحاظ ترتیب مقامات حاصل ہوئے ہیں۔

یہ رینکنگ تعلیمی ادارے کے معیار اور شاندار کارگزاری کو اجاگر کرتی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندرپردھان نے کہا کہ ہمیں لازماً علاقائی رینکنگ فرم ورکس تیار کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے یہ کام کرنا ہوگا کہ ہمارا رینکنگ فرم ورک نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں بالخصوص ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان ایک بہتر معیار بن کرے ابھرے۔ 

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.