بھوپیندر رجنی کانت پٹیل گجرات کے نئے چیف منسٹر

پیشہ سے بلڈر رہے پٹیل اس سردار دھام ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں جس کی عمارت کا افتتاح احمد آباد میں آن لائن کل وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسی پروگرام کے بعد روپانی نے اچانک استعفی دے دیا تھا۔

گاندھی نگر: گجرات کے چیف منسٹر وجے روپانی کے اچانک استعفی دینے کے ایک دن بعد آج زبردست سیاسی ہلچل اور قیاس آرائیوں کے درمیان بھوپندر رجنی کانت پٹیل کو ان کا جانشین منتخب کرلیا گیا سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کے قریبی 59سالہ پٹیل 2017کے گزشتہ انتخابات میں پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ پٹیل کے اسمبلی حلقہ احمد آباد کے گھاٹ لوڈیا سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتے تھے گھاٹ لوڈا پٹیل کی پاٹیدار کمیونٹی کی اکثریت والا اسمبلی حلقہ ہے۔ وہ بنیادی طورپر احمد آباد کے ہی رہنے والے ہیں۔

ان کا نام کا اعلان ایک بار پھر بی جے پی کا سب کو حیرت میں ڈالنے والا فیصلہ آیا ہے۔ حالانکہ ماضی کی قیاس آرائیوں کے مطابق پٹیل پاٹیدار کمیونٹی سے آتے ہیں پر ان کا نام کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا۔

حکمراں بی جے پی کے یہاں سے نزدیکی کوبا میں واقع ریاستی ہیڈکوارٹر شری کملم میں ہوئی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی کے دو مرکزی معائنہ کاروں میں سے ایک نریندر تومر نے پٹیل کے بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر روپانی نے بھوپندر پٹیل کے نام کی واحد تجویز پیش کی جسے سابق نائب چیف منسٹر نتن پٹیل سمیت دیگر اسمبلی نے کی منظور کیا۔

پیشہ سے بلڈر رہے پٹیل اس سردار دھام ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں جس کی عمارت کا افتتاح احمد آباد میں آن لائن کل وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسی پروگرام کے بعد روپانی نے اچانک استعفی دے دیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.