بی جے پی، ناکام چیف منسٹرس کو بدلنے میں مصروف: چدمبرم

چدمبرم نے گجرات کے چیف منسٹر کے عہدے سے روپانی کوہٹانے اور ان کی جگہ پر پہلی بار ایم ایل اے بنے بھوپندر پٹیل کو چیف منسٹر بنائے جانے پر کو ٹویٹ کیا“بی جے پی اپنے ناکام چیف منسٹرس کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پانچ سال سے گجرات کے چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے وجے روپانی کو اچانک ہٹانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کیا ہے۔

بی جے پی صرف اپنے ناکام چیف منسٹرس کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ایسے چیف منسٹرس کی فہرست طویل ہے۔

چدمبرم نے گجرات کے چیف منسٹر کے عہدے سے روپانی کوہٹانے اور ان کی جگہ پر پہلی بار ایم ایل اے بنے بھوپندر پٹیل کو چیف منسٹر بنائے جانے پر کو ٹویٹ کیا“بی جے پی اپنے ناکام چیف منسٹرس کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

بی جے پی کو کب احساس ہوا کہ چیف منسٹر ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کام اچھانہ کرنے کے سبب بی جے پی کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس کو تبدیل کرچکی ہے اور کئی دوسری ریاستیں ہیں جہاں ناکام چیف منسٹر ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا“متعلقہ ریاست کے لوگ جانتے تھے کہ بی ایس یدی یورپا، راوت اور روپانی کئی مہینوں سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

متعدد دیگر ہیں جنہیں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ فہرست طویل ہے جس میں ہریانہ، گوا، تریپورہ وغیرہ شامل ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.